اشاعتیں

ستمبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج

تصویر
سیلان الرحم (لیکوریا) سفید رطوبت پانی آنا اس بیماری کو لڑکیوں و عورت کا گُھن کہنا چاہیئے، یہ دیمک کی طرح اندر ہی اندر اس کے حُسن و جمال شباب کو چاٹ جاتی ہے۔ اور عورت دق ٹی بی کی مریضہ معلوم ہونے لگتی ہے۔ یہ مرض کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔ اس بیماری میں لڑکیوں، عورتوں کی اندام نہانی رحم سے سفید یا زرد رنگ کی رطوبت نکلا کرتی ہے۔ کبھی گاڑھی، کبھی پتلی، دودھیا سفید رنگ کی یا زرد رنگ، کبھی کبھی چھیچھڑے بھی نکلا کرتے ہیں اور بو آتی ہے۔ اس مرض میں چھوٹی لڑکیوں کے اندام نہانی رحم سے سفید رطوبت نکلا کرتی ہے خاص کر خنازیری مزاج والی ۔۔ لڑکیوں میں۔ اسباب کمی خون، کثرت جماع ملاپ، کثرت ماہواری، بندش و خرابی حیض، ورم رحم، رحم کا ٹل جانا، عرصہ تک بچہ کو دودھ پلانا، سوزاک یا آتشک، وجع المفاصل وغیرہ، ضعف اعصاب، ضعف ہضم، کثرت اولاد۔ جو مستورات عیاشانہ زندگی بسر کرتی ہیں، کھاتی اچھا ہیں اور کام کم کرتی ہیں یا بالکل نہیں کرتی۔ مرطوب اغذیہ کا زیادہ استعمال، جسمانی گرمی، جو عورتیں زیادہ گنجان شہروں میں رہتی ہیں وہ اکثر اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں، بمقابلہ محنت کش اور باقاعدہ زندگی بسر کرتی ہیں، شرم گاہ کی نا

ناف کاٹلنا، علامات اور علاج

تصویر
ناف انسانی جسم کا ایک بہت ہی خاص حصہ ہے۔  یہ وہ جگہ ہے جہاں سے انسان قبل از پیدائش ایک ناڑ(امبیلیکل کورڈ) کے ذریعے رحم مادر منسلک رہتا ہے اورایک مکمل انسان کی شکل اختیار کرتا ہے۔ اس ناڑ کوپیدائش کے بعدکاٹ دیا جاتا ہے۔ انسان کی پیدائش کے بعدپیٹ پرناف کایہ نشان ہمیشہ کیلئے رہ جاتا ہے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اسےاللہ تعالی کی قدرت کاملہ نے ماں کے جسم کے اندربزریعہ ناف منسلک رکھ کے ایک  مقررہ مدت تک پرورش کرنے کے بعد پیدا کیا ہے۔ کہاجاتاہےکہ ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ھے، وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ھے کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ھےاور 270 دن(یعنی9 مہینے ) میں ایک مکمل بچے کی شکل اختیار کر لیتاہے۔ ناف کیوں اُترتی ہے؟ علامات اور آسان ہربل علاج ایلو پیتھک میں ناف اترنے کےحوالے سے لاعلمی کا اظہار کیاجاتارہاہے، جبکہ طب یونانی کے مطابق ناف کچھ خاص حالات میں اپنی جگہ چھوڑ دیتی ہے اور بعض اوقات اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے- چونکہ ناف نسوں کا ایک مجموعہ ہے اس لیے اس کی جگہ بدلنے کے سبب انسانی جسم کے کچھ حصوں پر اس کے براہ راست اثرات مرتب ہوتے