سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج


سیلان الرحم (لیکوریا)
سفید رطوبت پانی آنا


اس بیماری کو لڑکیوں و عورت کا گُھن کہنا چاہیئے، یہ دیمک کی طرح اندر ہی اندر اس کے حُسن و جمال شباب کو چاٹ جاتی ہے۔ اور عورت دق ٹی بی کی مریضہ معلوم ہونے لگتی ہے۔ یہ
مرض کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔
اس بیماری میں لڑکیوں، عورتوں کی اندام نہانی رحم سے سفید یا زرد رنگ کی رطوبت نکلا کرتی ہے۔ کبھی گاڑھی، کبھی پتلی، دودھیا سفید رنگ کی یا زرد رنگ، کبھی کبھی چھیچھڑے بھی نکلا کرتے ہیں اور بو آتی ہے۔ اس مرض میں چھوٹی لڑکیوں کے اندام نہانی رحم سے سفید رطوبت نکلا کرتی ہے خاص کر خنازیری مزاج والی ۔۔
لڑکیوں میں۔

اسباب

کمی خون، کثرت جماع ملاپ، کثرت ماہواری، بندش و خرابی حیض، ورم رحم، رحم کا ٹل جانا، عرصہ تک بچہ کو دودھ پلانا، سوزاک یا آتشک، وجع المفاصل وغیرہ، ضعف اعصاب، ضعف ہضم، کثرت اولاد۔
جو مستورات عیاشانہ زندگی بسر کرتی ہیں، کھاتی اچھا ہیں اور کام کم کرتی ہیں یا بالکل نہیں کرتی۔
مرطوب اغذیہ کا زیادہ استعمال، جسمانی گرمی، جو عورتیں زیادہ گنجان شہروں میں رہتی ہیں وہ اکثر اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں، بمقابلہ محنت کش اور باقاعدہ زندگی بسر کرتی ہیں، شرم گاہ کی نالی کے ورم سے لیکوریا کی مقدار ہوتی ہے اگر ورم کم ہے تو معمولی رطوبت ہوگی، مردوں میں سوزاک کی بیماری ہو تو عورت کو سوزاک ہو جاتا ہے اور یہ بیماری ہوتی ہے۔

علامات

اس مرض کی پہچان یہ ہے کہ اندام نہانی رحم میں خارش ہوتی ہے اور سفید یا زردی مائل رنگ کا پانی رطوبت نکلتا رہتا ہے۔ کمر رانوں ٹانگوں میں درد، طبعیت سست اور نڈھال رہتی ہے، کام کرنے کو جی نہیں چاہتا، بعض اوقات پیشاب کرتے وقت درد کا ہونا، ماہواری آنے کے وقت دردہوتا ہے۔
رحم اور اس کے معلقات میں دوران خون کے دوران تیزی کی وجہ سے شرم گاہ اور رحم کی گردن کے غدودں میں اکساہٹ پیدا ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے رطوبت زیادہ ہو جاتی ہے اور مسلسل سیلان کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
رطوبت کے ساتھ اکساہٹ، کھجلی، حدت اور جلن بھی شرم گاہ اور اس کے آس پاس حصوں میں پیدا ہو جاتی ہے، رطوبت گاڑھی چیپ چیپی، لیس دار، تاردار یا پانی کی سی۔
حیض ماہواری کی بےقاعدگی، درد تنگی، آلات ہضم کمزور، آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ جاتا ہے، سر چکراتا ہے، مریضہ دن بدن کمزور ہوتی جاتی ہے، اس کے چہرے پر خوشی شادمانی بالکل نہیں ہوتی، چڑچڑاپن، غصہ اور غم آ لیتے ہیں۔

مجرب دیسی علاج کیلئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ناف کاٹلنا، علامات اور علاج

نوجوان افراد کیلئے فٹنس رکھنا بہت ہی آسان۔