ناف کاٹلنا، علامات اور علاج



ناف انسانی جسم کا ایک بہت ہی خاص حصہ ہے۔
 یہ وہ جگہ ہے جہاں سے انسان قبل از پیدائش ایک ناڑ(امبیلیکل کورڈ) کے ذریعے رحم مادر منسلک رہتا ہے اورایک مکمل انسان کی شکل اختیار کرتا ہے۔ اس ناڑ کوپیدائش کے بعدکاٹ دیا جاتا ہے۔


انسان کی پیدائش کے بعدپیٹ پرناف کایہ نشان ہمیشہ کیلئے رہ جاتا ہے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اسےاللہ تعالی کی قدرت کاملہ نے ماں کے جسم کے اندربزریعہ ناف منسلک رکھ کے ایک 
مقررہ مدت تک پرورش کرنے کے بعد پیدا کیا ہے۔


کہاجاتاہےکہ ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ھے، وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ھے کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ھےاور 270 دن(یعنی9 مہینے ) میں ایک مکمل بچے کی شکل اختیار کر لیتاہے۔

ناف کیوں اُترتی ہے؟
علامات اور آسان ہربل علاج


ایلو پیتھک میں ناف اترنے کےحوالے سے لاعلمی کا اظہار کیاجاتارہاہے، جبکہ طب یونانی کے مطابق ناف کچھ خاص حالات میں اپنی جگہ چھوڑ دیتی ہے اور بعض اوقات اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے- چونکہ ناف نسوں کا ایک مجموعہ ہے اس لیے اس کی جگہ بدلنے کے سبب انسانی جسم کے کچھ حصوں پر اس کے براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں-

ناف کے اترنے کی یا چڑھنے کی وجوہات
طب یونانی کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط انداز میں اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑتا ہے جس کے سبب ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے اور یہ اوپر یا نیچے کی جانب چلی جاتی ہے-

ناف کے ٹلنے کی علامات
ناف کے ٹلنے کی علامات مختلف افراد میں مختلف ہو سکتی ہیں اس کی ایک علامت پیٹ میں شدید درد ہونا ہے اس کے ساتھ ساتھ بعض افراد کو درد کے ساتھ دست یا پیچش بھی ہو سکتے ہیں، بھوک کا نہ لگنا، ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد اور کھنچاؤ بھی اس کی ہی علامت ہوسکتی ہیں۔

ناف جانچنے کا طریقہ
صبح نہار منہ ناشتہ کرنے سے پہلے پیٹ کے ناف کے مقام پر اپنا انگوٹھا رکھ کر ہاتھ سے دباؤ ڈالیں اگر وہاں پر پھڑکتی ہوئی کسی چیز کی موجودگی محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ناف اپنی جگہ پر موجود ہے اور اگر ایسا محسوس نہ ہو تو ناف اپنی جگہ ہل چکی ہے-

یا نہار منہ کسی بھی ہموار زمین پر سیدھے لیٹ جائیں اور دونوں پیروں کے انگوٹھوں کو غور سے دیکھیں اگر وہ ایک سطح پر نہ ہوں اوپر نیچے ہوں تو اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ ناف اپنی جگہ سے ہل چکی ہے-

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج

نوجوان افراد کیلئے فٹنس رکھنا بہت ہی آسان۔