تریاق لقمانی۔۔پھوڑے پھنسیوں اور دردوں کیلئے مجرب



یہ نسخہ قانون مفرد اعضاء کے فارما کوپیا م غدی عضلاتی ملین کے نام سے درج ہے۔ اضافے کے ساتھ تریاق لقمانی کے نام سے ہمارے ہاں تیار ہوتا ہے۔ بڑے شاندار نے نتائج کا حامل ہے۔


*ھوالشافی*

1- رائی باریک 1 تولہ
2- بابچی مقشر 1 تولہ
3- اجوائن دیسی 1 تولہ
4- تخم تارامیرہ 1 تولہ
5- تخم ستیاناسی 1 تولہ
6- پودینہ جنگلی 1 تولہ
7- گندھک آملہ سار 6 تولہ


*ترکیب تیاری*
تمام اجزاء صاف ستھرے کر کے پسوالیں بس تیار ہے۔
*مقدار خوراک*
چار رتی تا ایک ماشہ روزانہ دو تین بار ہمراہ پانی بعد از غذاء دیں۔
*مزاج * گرم خشک، غدی عضلاتی تریاق ہے۔
*افعال واثرات*
محرک جگر و غدد، مسکن دماغ و اعصاب اور محلل قلب و عضلات ہے۔


*خواص و فوائد*
ترشی تیزابیت اور خشکی سردی اور سوداویت سے ہونے والے تمام امراض و علامت میں بے حد مفید و مؤثر ہے۔ چہرے کے داغ دھبے چھائیاں، مسے کیل، مہاسے، گوہانجنیاں، گڑ، پھوڑے، پھنسیاں۔ خارش، دھدر، چنبل۔ گلٹیاں، غدودیں، چربی کی رسولیاں۔ یرقان اسود، عرق النساء، تحجر المفاصل، ریاحی دردیں، یورک ایسڈ، دائمی قبض، بادی بواسیر، گیس، اپھارہ، ریاح شکم، درد شکم، قولنج، ویری کوس (وریدوں کے گچھے) بد گوشت وغیرہ اس کے استعمال سے دم دبا کر بھاگ جاتی ہیں۔ اندرونی بیرونی طور پر مستعمل ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج

ناف کاٹلنا، علامات اور علاج

نوجوان افراد کیلئے فٹنس رکھنا بہت ہی آسان۔