نظر کی کمزوری کا شرطیہ علاج



آج آپ کو کمزور نظر کا تیز کرنے کا ایک یا دو نہیں بلکہ پورے تین بہترین ٹوٹکے بتائیں گے ۔ جو ٹوٹکے آپ کو بتائیں گے ا ن کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ ان کو ہمارے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق بنا ئیں تو آپ کی نظر کبھی بھی کمزور نہیں ہوگی۔ چاہے آپ کی عمر سوسال سے اوپر ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ بلکہ دن بدن آپ کی بینائی تیز ہوتی چلی جائے گی۔ آپ ہمارے بتائے ہوئے ٹوٹکوں میں سے کوئی بھی ٹوٹکہ استعمال کریں ۔ تو بڑھاپے میں آپ کی نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی۔ جن کی نظر پہلے سے کمزور ہے۔ وہ عینک کا استعمال کرتے ہیں ۔ وہ بھی ٹوٹکے استعمال کرکے دیکھیں۔ انشاءاللہ! آپ کو اچھا رزلٹ ملےگا۔


*پہلا ٹوٹکہ :* آپ نے ایک صاف باؤل لیں۔ اور اس میں اکیس بادام کی گریاں گن کر ڈال لیں۔ اور آدھی چھوٹی پیالی بھر کر اس میں چاروں مغز کےڈال دیں۔ اور آدھی چھوٹی پیالی سونف کی ڈال دیں۔ پھر چودہ سے پندرہ عدد سفید مرچیں ڈال دیں۔ یہ آپ کو کسی بھی پنسار سے آسانی سے مل جائے گی۔ اس میں ایک چمچ ثابت دھنیا کاڈال دیں۔ اور ایک چمچ کےبرابر ہی اس میں مصری کےٹکڑے ڈال دیں۔ پھر ان تما م اجزاء کو گرینڈ کرکے ان کا فائن پاؤڈر بنالیں۔ بالکل باریک سا پاؤڈر بنالیں۔ یہ پاؤڈر تیار ہے۔ اس کو پندرہ دن تک سٹو ر بھی کرسکتےہیں۔ کسی ائیر ٹائیٹ جار میں رکھ لیں۔ اس پاؤڈر کا ایک چھوٹا چمچ آپ صبح ناشتے سے پہلے کھالیں۔ دودھ کے ساتھ کھائیں تو زیادہ بہتر ہے وگرنہ آپ بغیر دودھ کے بھی کھا سکتےہیں۔ دو ماہ تک یہ نسخہ استعمال کریں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض سفید مرچ کی جگہ کالی مرچ استعمال کریں۔ بہت اچھا رزلٹ ملےگا۔


*دوسرا ٹوٹکہ:* آپ ایک صاف باؤل لیں۔ اس میں آدھا چمچ سونف کا ڈال دیں۔ چارعدد بادام کی گریاں ڈال دیں۔ اور تھوڑی سی مصری لیں۔ یہ نظر کو تیز کرنے والی دوا اب تیار ہے۔ آپ نے ان اجزاءکا پاؤڈر نہیں بنانا ہے۔ بلکہ رات کو سونےسےپہلےیہ تینوں اجزاء اچھی طرح چبا کر کھالیں۔ یاد رہے کہ اس کےبعدآپ نے پانی بالکل نہیں پینا ہے۔ تین ماہ تک یہ ٹوٹکہ استعمال کریں ۔ آپ کو بہت اچھا رزلٹ ملے گا۔

*تیسرا ٹوٹکہ:* یہ ٹوٹکہ بہت ہی آسان ہے۔ کہ جب آپ نہانے لگیں ۔ تو تھوڑا ساسرسوں کاتیل لے کر دونوں پاؤں کے صرف انگوٹھوں  پر مساج کرتے ہوئے لگائیں۔ اوپر سے نیچے دو منٹ تک مساج کریں۔ اس کے بعد انگوٹھےپونچھ لیں۔ اور نہا لیں۔ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ یہ  عمل کریں۔ اس کے علاوہ آپ نے کرنا یہ ہے کہ اگرآپ رات کو سونےسےپہلےآپ نے تھوڑا سا سرسوں کا تیل آنکھوں کےپپوٹے پر لگائیں ۔ چار سے پانچ منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ پھر ٹشو پیپر یا کاٹن پیک کی مدد سے صاف کرلیں۔ ہفتے   میں تین مرتبہ یہ عمل کریں۔ اس عمل کوکرنے سے آپ کو کبھی بھی آنکھوں کی بیماری نہیں  ہوگی۔ آپ کی بینائی کبھی بھی کمزور نہیں ہوگی۔ یاد رہے ! سرسوں کا خالص تیل لینا ہے۔ پھر ہی آپ کو اچھا رزلٹ ملےگا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج

ناف کاٹلنا، علامات اور علاج

نوجوان افراد کیلئے فٹنس رکھنا بہت ہی آسان۔