نیم کے پتوں کے فوائد



1) نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانوں کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتا ہے۔ نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف کی شکل دیدیں، پھر اس میں عرق گلاب یا پانی ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور چند منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔


2) ایک لیٹر پانی میں نیم کے مٹھی بھر پتے ڈال کر اُبال لیں۔ جب پانی ہراہوجائے تو اسے چھان کر کسی بوتل میں رکھ لیں اور سونے سے پہلے اس سے ٹونر کی طرح چہرہ صاف کریں تو کچھ ہی عرصے میں بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز، داغ دھبے چھائیاں اور سیاہ حلقے ختم ہوجائیں گے۔


3) بازار میں نیم کا تیل بھی دست یاب ہے۔ اسے روزانہ رات کو اپنے چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں تو جلد ہی اس کے مثبت نتائج دیکھیں گی۔اگر ناخنوں میں فنگس انفیکشن ہوتوچند قطرے نیم کے تیل سے ناخنوں کی مالش کریں اس سے انفیکشن ختم ہوجائے گا۔


4) اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے اور بلیک ہیڈز آسانی سے ختم نہیں ہورہے تو نیم کے تیل کے دو تین قطرے پانی میں حل کرکے بلیک ہیڈز پر لگائیں، روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز جھڑ جائیں اور دوبارہ نہیں ہوں گے۔

5) اگر مسوڑھوں میں انفیکشن ہو تو نیم کے ابلے ہوئے پانی سے کلّیاں کرنے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔

6) اگر بال بہت زیادہ جھڑتے ہوں اور خشکی بھی ہوتو شیمپوکرنے کے بعد نیم کا ابلا ہوا ٹھنڈا پانی آخر میں بالوں میں ڈال لیں۔یہ پانی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔آپ اپنے بالوں کے لیے جو بھی تیل استعمال کرتے ہوں اس میں تھوڑا سا نیم کا تیل ملاکر سر کی مالش کریں ، اس سے آپ کے بال تیزی سے بڑھیں گے۔

7) بعض لوگوں کو گرمی دانے بہت زیادہ نکلتے ہیں اور انھیں خارش بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان کے دانوں میں تھوڑی تھوڑی پیپ بھی پڑ جاتی ہے۔
 اس کے لیے 
نیم کے پتے249
 پودینے کے پتے 249
اور سونف کے دانے  249 
ان کو لے کر گرم پانی میں ڈال دیں جب وہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں سفیدے کے پتے شامل کریں۔ نہانے کے بعد ململ کا کپڑا اس مکسچر میں بھگو کر گرمی دانوں پر لگانے سے آرام آجائے گا۔

8) چہرے کی رونق نکھارنے اورچہرہ پُررونق بنانے کے لیے نیم کے پتّے دھوکر سُکھالیں پھر اس کا پیس کرپاؤڈر بنالیں۔پھر اِس پاؤڈر میں گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر، دہی اور تھوڑا سا دودھ شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگانے کے پندرہ منٹ بعد پانی سے دھولیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج

ناف کاٹلنا، علامات اور علاج

نوجوان افراد کیلئے فٹنس رکھنا بہت ہی آسان۔