ہرنیا کیسے شکار بناتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں



ہرنیا ایک ایسا مرض ہے جو زیادہ تر مردوں میں عام ہوتا ہے تاہم خواتین بھی اس کا شکار ہوسکتی ہیں۔

اس مرض میں پیٹ کے کمزور حصے سے آنتیں یا دیگر اعضا پیٹ کے باہر خارج ہوکر جلد کے نیچے ایک تھیلی یا گومڑ کی شکل میں نظر آتے ہیں۔

عام طور پر ہرنیا شکم میں زیادہ عام ہوتا ہے مگر یہ ناف، ران کے اوپری حصے اور gorin کے حصے میں بھی ہوسکتا ہے، یہ پیدائشی بھی ہوسکتا ہے تاہم زیادہ تر یہ عمر کی تیسری یا چوتھی دہائی میں سامنے آتا ہے۔

*ہرنیا کی وجوہات*
ہرنیا اس وقت کسی کو شکار بناسکتا ہے جب بدن میں گرم مزاج کے سبب تحلیل ہوکر مسلز، جھلیوں، اور کنکٹو ٹشوز میں کمزوری جسم کے اندر ٹشوز کی ٹوٹ پھوٹ اور اندمال و مرمت کے قدرتی چکر میں کمی کا باعث بن جائے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اکثر ہرنیا گرم خشک و گرم تر مزاج کے افراد میں واقع ہوتا ہے۔

عمر میں اضافہ، گرم اغذیہ کا استعمال، دائمی کھانسی، تبخیر معدہ و امعاء اور سرجری سے ہونے والا نقصان مسلز کی کمزوری کی چند وجوہات ہوسکتی ہیں جبکہ بہت بھاری بوجھ اٹھانا، قبض رہنا، معدے میں سیال کا اجتماع یا اس حصے کی سرجری سے بھی یہ خطرہ بڑھتا ہے۔

ہرنیا کی علامات
اس مرض کی سب سے عام علامت متاثرہ حصے میں ایک گلٹی ابھرنا ہے۔

دیگر عام علامات میں متاثرہ حصے میں درد یا بے سکون، کمزوری یا معدے میں بھاری پن، متاثرہ حصے میں جلن یا خارش کا احساس، سینے میں درد، نگلنے میں مشکل اور سینے میں جلن قابل ذکر ہیں۔

*کونسےعناصر خطرہ بڑھاتے ہیں؟*
خاندان میں ہرنیا کی تاریخ، موٹاپا، دائمی قبض، کھانسی اور تمباکو نوشی سے اس مرض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

*علاج کیا ہے؟*
 ادویات کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔ سرجری کے باوجود دوبارہ ہرنیا ہونے سے بچاؤ کیلیئے گیس قبض کی ادویہ لینی چاہیے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج

ناف کاٹلنا، علامات اور علاج

نوجوان افراد کیلئے فٹنس رکھنا بہت ہی آسان۔