ترپھلاکیا ہے؟۔۔ترپھلا کی چائے


اجزاء :-
ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
شہد ایک چمچ

ترکہب و خوراک :-
پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈالکر ابال کر چھان کے شہد ملا کے صبح نہار منہ گھونٹ گھونٹ کر پئیں.

اسکے دو سو سے زائد فوائد ھیں چند درج زیل ھیں :-
*جسم میں زائد رطوبتیں جمع ھونا
*بالوں کا قبل از وقت سفید ھونا
*جسم میں صفراء کا جمع ھونا
*جسم میں گلٹیاں بننا
*جلد کا بگڑنا پھوڑے پھنسیاں زخم بننا
*قبض کا مستقل رہنا
*معدے کا کام نہ کرنا
*آنتوں کی خشکی
*بلغم کیرہ نزلہ
*صفراوی موٹاپا
*کولیسٹرول بڑھنا
*یورک ایسڈ بڑھنا
*داڑھی کے بال سفید ھونا
*منہ پہ جھریاں سیاہیاں کیل مہاسے ھونا
*عضو خاص کی کمزوریاں
*جریان
*لیکیوریا
*رحم کے تمام مسائل
*پیشاب کے تمام امراض
*سوزاک
*آتشک
*گردے مثانے پتے کی پتھریاں
*نظر کی کمزوری
*مثانے کی کمزوری
*پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھنا
*ہائیپر ھونا
*دماغی کمزوری
*سٹریس
*ٹینشن
*جسمانی کمزوری
*پیشاب کی جلن
*عورتوں کے جملہ امراض مخصوصہ
*نقاہت
*چکر آنا
*بیہوشی
*غشی
*جسمانی دردیں
*بلڈ پریشر ھائی لو
*گردوں کی صفائی
*جگر کی مضبوطی
*جسم سے بلغم کا خاتمہ
*کمردرد
*پٹھوں کا درد
*لنگڑی کا درد
*کمردرد
*قوت مدافعت میں کمی


* ترپھلہ کیا ہے ؟

( آملہ + ھریڑ + بہیڑہ )
ترپھلہ ازحد مفید چیز ھے جو طب یونانی کے مایہ ناز نسخوں کا جزواعظم ھے. یہ لفظ " تری پھلہ " سنسکرت کا ھے جسکا مطلب ھے تین پھل ، جب عرب کے اطبا نے اسکو استعمال کرنا شروع کیا تو اسکو معرب کر کے "اطریفل" کا نام دیا. پہلے ھم الگ الگ تینوں کا جائزہ لیں گے پھر اسکے مجرب اور آزمودہ مرکبات پر بات ھوگی.

1. آملہ ( آنولہ ) :-
اعصاب کیلئے مقوی ھے. دل اور دماغ کیلئے مفرح ھے. معدہ کو طاقت دیتا ھے. نظر کو بڑھاتا ھے. مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ھے. بالوں کی سیاھی کو قائم رکھتا ھے اور پیچش کو فائدہ مند ھے. اسکا مضر اثر بہت کم ھے پھر بھی دودھ ، شہد اور روغن بادام اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے ساتھ استعمال کیئے جاتے ھیں.

2. بہیڑہ ( بلیلہ ) :-
.اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. بلیلہ کو اکیلا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے. اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے شہد اور دیسی گھی استعمال کیا جاتا ھے

3. ھریڑ ( ھرڑ ، ھلیلہ ) :-
.اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. مقوی دماغ، اعصاب، معدہ، مثانہ، سر کے چکر اور آنکھوں کیلئے مفید ھے. جاذب رطوبات ھے. بلغمی اور سوداوی مادوں کو خارج کرتی ھے. مختلف ترکیبوں سے بیسیوں بیماریوں میں فائدہ کرتی ھے.


¤ ترپھلہ ¤
.آملہ، ھرڑ اور بلیلہ کے برابر وزن سفوف کو جب بھی کسی جگہ استعمال کرنا ھو تو اسکے سفوف کو روغن بادام یا دیسی گھی سے چرب ضرور کر لیا کریں تاکہ اسکی خشکی ختم ھو جائے.
ترپھلا: ویٹ لاس کے لئے۔
ترپھلا آیورویدک سسٹم کا ایک شاندار مرکب ہے۔ یہ کئ بیماریوں کا علاج ہے۔ لیکن آج صرف وزن کم کرنے کے حوالے سے بات ہوگی۔
ترپھلا میں تین پھل ہوتے ہیں۔
ہریڑ، بہیڑہ اور آملہ
یہ مرکب تینوں باڈی ٹائپ کے لیے یکساں مفید ہے۔
ویٹ لاس کے لئے ان تینوں کی شرح اس طرح سے ہے۔
ہریڑ 100 گرام
بہیڑہ 200 گرام
آملہ 400 گرام
ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اور جار میں بند کر کے رکھیں۔ 4 ماہ تک کارآمد ہے۔ اس کے بعد اثر پزیری میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔

خوراک: کیسے اور کس طرح لیا جائے۔

10 گرام (ایک بڑا چمچ) صبح نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ لیں یا پھر تھوڑا سا گڑ کے ساتھ یا پھر ایک چمچ شہد کے ساتھ لیں۔

ایک بڑا چمچ رات کو نیم گرم پانی کے ساتھ لیں تو قبض اور معدہ اور آنتوں کی تمام بیماریاں ٹھیک ہوں گی۔ زہریلے مادے خارج ہوں گے اور صبح کے ٹائم لیٹرین میں آسانی ہوگی۔
کم سے کم ایک ماہ تک لیں۔

اس فارمولے سے 60 دن میں 15 کلو وزن کم ہوا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج

ناف کاٹلنا، علامات اور علاج

نوجوان افراد کیلئے فٹنس رکھنا بہت ہی آسان۔